|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ 2018ء میں ہم نے صحیح فیصلہ لیا تھابلوچستان کا ایک دن دورہ کرنے والے بلوچستان اور اس کے ڈینامکس کو سمجھ نہیں سکتے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری کی آج کی تقریر سننے کے بعد ہمارا خیال ہے کہ 2018ء میں ہم نے صحیح فیصلہ لیا تھا بلوچستان کا ایک دن دورہ کرنے والے بلوچستان اور اس کے ڈینامکس کو سمجھ نہیں سکتے بلوچستان وہ یونیورسٹی ہے جہاں سے وقتی سکالرز کبھی ڈگری حاصل نہیں کرسکتے۔