بیلہ: صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی اور مکھی پریم چند کاچھوانی کی خصوصی ہدایت پر ہندو برادری بیلہ نے فرانس کے صدر کے گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سراپاء احتجاج جمعیت علماء اسلام بیلہ کے امیرمفتی محمد نعیم سمیت سیاسی سماجی ومذہبی رہنماؤں نے شرکت کی احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر فرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی کے شرکاء نے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اتور کے روز صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی اور بیلہ کے مکھی پریم چند کاچھوانی کی خصوصی ہدایت پر ہندو برادری بیلہ نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی ریلی پیر محی الدین سے شروع ہوکر مین بازار کا گشت کرتے ہوئے فورہ چوک بیلہ پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے مقررین میں جمعیت علماء اسلام بیلہ کے امیر مفتی محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے بلکہ اپنے نبی پاکﷺ کے لیئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ یہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے یہ امت مسلمہ کو اشتعال دینے کے لیئے ہے۔
مفتی نعیم نے کہا کہ میں ہندو برادری بیلہ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے آج احتجاجی ریلی نکال کر مسلمانوں کے دل جیت لیئے ہیں انہوں نے کہا کہ فرانسی منصوعات کامکمل بائیکاٹ کیا جائے اور ملک سے فرانسی سفیر کو بے دخل کیا جائے احتجاجی ریلی سے اقلیتی برادری کے گھنشام داس انجینئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے فرانسی صدر کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔
اور فرانسی منصوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ریلی میں شریک سول سوسائیٹی کے ایڈوکیٹ عاصم کاظم،سیاسی سماجی شخصیت مبشر عزیز کھوسہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی عبدالصمد بلوچ،ایم بی کھوسہ،سلال شفیع بلوچ،اللہ بخش زہری،شفقت حمید کھوسہ،ماسٹرحیات بیلوی،مکھی کھیمن داس،ونود کمار،گوپال داس،منوج کمار، لعل چند،شیواء رام سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔