بیلہ: وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل میں عملی طورپر اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان میں جو بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے یہ تمام تر سہرا وزیراعلی بلوچستان کے سر جاتا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی مثبت سوچ وفکر کے مالک ہیں بلوچستان کے عوام کی احساس محرومیوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر خالد بزنجو نے بیلہ میں معروف ٹرانسپوٹر قبائلی شخصیت حاجی حیات بلوچ کے صاحبزادے اکرم بلوچ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر بیلہ پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے بلوچستان کی ترقی و تعمیر کے لیئے عملی طور پر اقدامات کرکے ثابت کردیا ہے کہ موصوف بلوچستان کے عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی ہے وہ ہمیشہ عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
جس سے آج پورے بلوچستان میں جن ترقیاتی منصوبہ جات پر جو کام ہورہا ہے ان کا تمام تر سہرا وزیراعلی بلوچستان کے سر جاتا ہے سینیٹر میر خالد بزنجو نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں مقبول ترین پارٹی بن کر ابھر چکی ہے جس نے بلوچستان میں مختصر عرصے میں بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔