|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2020

اسلام آبا د: بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑیوں میں جوائنٹ وینچر کے ذریعے معدنیات کی تلاش میں نیب کی انکوائری معاملے پر نجی کمپنی کے مالک نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پیر ک ونجی کمپنی کے مالک عطاء محمد جعفر نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخوراست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواست گزار نیب کے ساتھ انکوائری میں تعاون کے لیے تیار ہے،قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے نیلامی حاصل کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت تین ہفتوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔