|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2020

دالبندین: نامعلوم چوروں نے سرکاری تعلیمی ادارے کا صفایا کر دیا ایک مہینے میں مسلسل دوسری واردات۔اساتذہ اور طلباء کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے دالبندین بازار کے قریب واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کلی ملک نوربخش کے متعدد کمروں کے دروازوں کے تالے توڑ کر وہاں پر موجود چٹائیاں۔کرسیاں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اسی ماہ میں مذکورہ اسکول میں چوری کی یہ مسلسل دوسری واردات ہے اسکول کی چٹائیاں اور دیگر سامان چوری ہونے سے شدید سردی میں طلباء کو زمین اور فرش پر بیٹھنا ہوتا ہے جو کہ طلباء کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے آسکول میں چوری کی بار بار وارداتوں۔

چورروں کی عدم گرفتاری اور اسکول میں چوکیدار کی عدم تعیناتی کے خلاف اساتذہ اور طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر چوروں کو فی الفور گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ حکام بالا کے سامنے طلباء کے ہمراہ دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے حالانکہ مذکورہ اسکول میں تین سو سے زاہد طلباء زیر تعلیم ہیں مگر بار بار چوری کی وارداتوں کا ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔