|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، اور ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کے پیرا میڈکس اسٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عزیز احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری محمد اقبال بازئئی سرپرست اعلی امیر اللہ خان یوسفزئی،سربراہ پینل حاجی شیر محمد بڑیچ،چیئرمین منظور احمد سرپرہ، سینئر نائب صدر میر عبدالعلی کھیازئی اور کابینہ کے دیگر منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔

عہدیداروں کو الیکشن میں جیتنے پر ان کے دفتر میں جاکر مبارکباد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ وہ اس صوبے کے غریب عوام کے علاج ومعالجے فلاح و بہبود اور پیرا میڈکس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور بی این پی کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ انکے جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے دستیاب پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے۔