لورالائی: پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن وصوبائی سیکرٹری ا طلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے لورالائی میں قبائلی رہنماء حاجی محمد سلیم جوگیزئی کے جانب سے ٹی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں حکومت کے تمام تر سازشوں کے باوجود اتحاد برقرار رہیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ ہمارہی جنگ اسٹیبلسمنٹ کے خلاف ہے۔
کسی ادارے کے سربراہ یا چیف سے نہیں ہے پی پی تمام اداروں کا احترام کرتی ہے فوج نے ملک کی سالمیت و دفاع کو محفوظ بنا یا ہے لیکن ہم الیکشن سمیت دیگر معملات میں کسی ادارے کی مداخلت کو بر داشت نہیں کرینگے حکومت کی جلد چھٹی ہونے والی ہے نااہل حکومت سے امور مملکت نہیں چل رہی ہے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں ستر سالوں میں اتنی مہنگائی کھبی نہیں ائی جتنی عمران خان کی حکومت میں ائی انہوں نے کہا کہ نیب حکومت گڈ جوڑسے ملک میں سیاسی انتقام لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اور نیب کے غیر جانبداری پر کئی سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں نیب کو فوری طور پر ختم کیا جائے اس ادارے کے ہوتے ہوئے ملک میں کسی کے ساتھ انصاف ہونے کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بھڑ تی جارہی ہے ملک میں قانون کی بالادستی کی باتیں کرنیوالی حکومت نے ملک کو مسائل سے دوچار کردیا ہے سیاسی انتقام کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے آج نیب پر ہمارہ اعتماد ختم ہو گیا ہے۔
ہماری حکومت آتے ہی اس حوالے سے قانون سازی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ نوکریاں دینے والے وزیراعظم کی غلط سوچ اور پالیسی کی وجہ سے آج لاکھوں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں عوام سے جینے کا حق چھنا رہاہے حکومت کل سانس لینے والوں پر بھی ٹیکس لگا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کو لانے والے بھی آج انسے بیزار ہو گئے ہیں بجٹ میں ملازمین کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔
جسکی وجہ سے سرکاری ملازمین کی زندگی پریشان کن بن چکی ہے اور وہ دو وقت کی روٹی کیلئے محتاج ہوتے جارہے ہیں ہماری سندھ کی حکومت نے اپنے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں دس فیصد کا اضافہ کرکے ملازمین کے دل چیت لیئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کی بقاء اور سالمیت خطرے میں ہے حکومت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک ٹھوٹنے کا اندیشہ ہے ہم ملک کو کمزور اور اسکی سالمیت سے حکومت کو کسی صورت کیھلنے نہیں دینگے۔