|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بلوچستان و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند نے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان محترمہ زینت شاہوانی وویمن پارلیمنٹرین کاکس بلوچستان کی ڈپٹی چیئرپرسن کے ہمراہ کوئٹہ بروری روڈ پر واقع دارلامان کا دورہ کیا۔انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور خواتین سے درپیش مسائل کے بارے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے ادارہ میں مقیم خواتین کو حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرنے اور انتظامی امور کی ادائیگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گھریلو مسائل کے باعث اس ادارہ میں مقیم خواتین اور بچوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔

اور کسی بھی معاونت کے لئے فوری آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے مسائل حل ہو اور وہ اپنے گھروں میں جا سکیں۔انچارج دارالامان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ انہیں بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔