|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلو چستان کے صو بائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں امن و امان کی مخدوش صو رتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے رو ز گا ری سمیت دیگر مسا ئل کا شکار عوام اب بد امنی سے بھی پر یشان ہو گئے ہیں حکو مت امن وامان کی صو رتحال بر قرار رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

امن و امان کی صو رتحال پر قا بو نہ کیا گیا تو اسکے منفی نتائج معا شرے پر مر تب ہوں گے حکو مت فوری طورپر امن وامان کی صو رتحال کو بہتر کر نے کیلئے اقدامات کر ے۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گز شتہ روز پشین میں انجمن تاجران کے جنرل سیکر ٹری اللہ داد ترین کو نا معلوم افراد نے فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا یہ واقعہ کھلی دہشتگر دی ہے ایسے وا قعات سے عوا م میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔

حکو مت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر اللہ داد ترین کے قا تلوں کو گر فتار کر کے قرار واقعی سز ادے انہوں نے کہا کہ ملک بلخصوس بلو چستان میں مہنگائی، بے روز گاری نے عوام کو پر یشان کر رکھا ہے اور اب امن وامان کی صو رتحال بھی مخدوش ہو گئی ہے جس کی وجہ سے عوام خوف وہراس کا شکا رہو رہے ہیں حکو مت کو چا ہیے کہ وہ اپنی رٹ کو بحال کر نے کیلئے فوری طورپر جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف بلا تفریق کا روائی عمل میں لائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گز شتہ کئی سالوں سے بلو چستان نے بد امنی دیکھی ہے اگر اس بد امنی پر قا بو نہیں پا یا گیا تو بلوچستان میں ایک بار پھر سے انتشار پھیل سکتا ہے جو کہ ملک اور صوبے کے مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ امن و امان کی صو رتحال کو بہتر بنا نے کیلئے فوری طورپر اقدامات کئے جائیں۔