کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے مائننگ ایریا الاٹ کرکے کام نہ کرنے والے 447 افراد کے الاٹمنٹ لائسنس منسوخ کردئیے ان میں بیشتر افراد کے لائسنس زائد معیاد ہوچکے تھے حکومتی فیصلے پر مائنز اونروں نے تشویش کا اظہار کردیا۔محکمہ مدنیات کے حکام کے مطابق اٹھ ماہ قبل وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے اس بات کا نوٹس لیا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں مختلف شخصیات اور افراد نے مائننگ اِیریا کو الاٹ کرائے ہیں۔
تاہم وہ ان پر کام نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے صوبے سے نکلنے والی معدنیات کے فوائد عوام کو نہیں ہورہے ہیں جس پر محکمہ معدنیات نے صوبے کے 447 افراد کو نوٹسز جاری کئے تاہم ان افراد کی جانب لائسنس کی تجدید نہیں کرائی گئی اور نہ ہی مائننگ شروع کی گئی۔
جس پر ڈائریکٹر جنرل معدنیات نے کئی برسوں سے کوئلہ،کاپر،گولڈ اور دیگر معدنیات کے مائننگ ایریا الاٹ کراکے کے بعد ان پر کام نہ کرنے والے 447افراد کے مائننگ ایریا کی الاٹ منٹ منسوخ کردِی مائنز اونر ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر مائنز اونروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔