|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اقدار و روایات و اخلاقیات کی شدید پامالی ہورہی ہے جو کہ موجودہ حکمرانوں اور ان کے غیر سیاسی و سنجیدہ ترجمانوں کی بدولت ہے ایسے عمل کی نیشنل پارٹی مکمل حوصلہ شکنی اور مزمت کرتا ہے پی ڈی ایم ہی جمہوری سیاسی عمل کی بقا کو یقینی بناتے ہوئے ملک میں جمہور کی حکمرانی و آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاست و سیاسی عمل کو کسی بھی سماج کا عکاس ہونا چاہیے جو شعوری سوچ تعمیری سمت و رائیں متعین کرتا ہے جس پر سماج گامزن ہوکر ترقی کی منزلیں حاصل کرتا ہے لیکن افسوس ہے پاکستان میں سیاست کو برا پیش کیا گیا ہے سیاسی عمل میں مداخلت کرکے سلیکٹڈڈ غیر سیاسی عناصر کو مسلط کیا جاتا رہا ہے جنہوں نے سیاست کو کرپشن و کمیشن کاذریعہ بنانے کے ساتھ حقیقی سیاسی عمل کو طوفان بدتمیزی و غیر اخلاقی رویوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کے ساتھ سیاسی اقدار و روایات کی بحالی کو بھی ممکن بنائے گی تاکہ لوگ سیاست کو ہی تعیری و اصلاحی عمل کا زریعہ سمجھ کر استعفادہ کریں۔