|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2020

لاہور/کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان درست سمت پر گامزن ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مفادات کی جنگ لڑرہی ہے بلکہ ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے بلوچستان کے طلباء وطالبات کے مسائل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستیں بڑھانے تعلیمی وضائف ہاسٹلز میں رہائش اور طلباء کو درپیش دیگر مسائل اور ان کے حل پر تبالہ خیال ہوا ڈپٹی اسپیکر نے گورنر پنجاب کا بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے پران کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں ممکن موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت کے خاتمے کا خواب بس خواب ہی رہے گا۔ سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں۔حکومت کر پشن کیخلاف اپنے مقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ق لیگ سمیت تمام اتحادی اور عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہم پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو تمام مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کر ے گی۔