|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2020

حاجی اللہ دادترین کاقتل قابل مذمت ہے، صدیق یوسفزئی
کوئٹہ: حاجی اللہ دادترین کا قتل قابل مذمت ہے، تاجربرادری کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے حکومت وسیکیورٹی ادارے قتل میںملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

ان خیالات کااظہار آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایشن کے صدرصدیق یوسفزئی، چیئرمین حاجی عبدالشکور، علی شاہ، ظفربادیزئی، ابراہیم اچکزئی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر رہنماء کے اس بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

اس طرح کے واقعات کے بعد تاجر برادری کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کررہی ہے لہٰذا حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری وبانی رہنماء حاجی اللہ داد ترین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں۔