کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ کے دوران کہا ہے کہ انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا، حکومت بلوچستان، پاک آرمی اور وفاقی حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد بلوچستان کیلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے، انشاءاللہ کل تربت میں اس تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ گوادر میں بھی باقاعدہ یونیورسٹی قائم کی جائے گی، تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے، گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہے۔
صوبائی، وفاقی حکومت اور پاک فوج نے بلوچستان کیلئے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے، وزیراعلی بلوچستان

وقتِ اشاعت : November 12 – 2020