|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2020

دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی سینئر نائب صدر شفقت ناز بلوچ، دالبندین زون کے کامریڈ وسیم بلوچ، ساجد ایاز بلوچ، کلیم بلوچ اور فاروق بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف بلوچستان کے عملے کی لاپرواہی اور بے حسی کے سبب ضلع چاغی کے ریگولر طالبات کے امتحانی سینٹر ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد۔

اسلامیہ کالج کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں منتقل ہونے کے سبب طالبات کو امتحانی سینٹرز میں جانے کیلئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کنٹرولر امتحانات کے اسٹاف کی لاپرواہی کے سبب کئی طالبات امتحان دینے سے رہ جائیں گی، ایسا پہلی بار نہیں ہورہا بلکہ بارہا امتحانات کے دوران تمام معلومات ہونے کے باوجود غفلت اور کوتاہی برتی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی وقتوں سے یونیورسٹی آف بلوچستان میں بار بار طلباء کو سازش کہ تحت تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی جاری ہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایسے بہت سے مسئلے درپیش آئے جس سے طلباء و طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وی سی اور رجسٹرار وہ نان ٹیکنیکل اور بے حس عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر امتحان دینے والے طالبات کے مشکلات ختم کردیں۔