|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2020

گوادر: سابق نگران صوبائی وزیر وگوادر چیمبر آف کامرس کے صدر میر نوید کلمتی نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے دورہ گوادر کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوادر انیس طارق گورگیج سے ملاقات کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج نے انھیں بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستا ن جام کمال کے متوقع دورہ گوادر کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان گوادر دورے کے موقع پراہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے، واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر نیوٹاؤن ہاؤسنگ پراجیکٹ فیز ون کی بیمثال کامیابی کے بعد اس منصوبے کی طرز پر ضلع گوادر میں دیگر اسکیمات شروع کرنے میں خصوصی دلچسپی لی ہے وزیر اعلی بلوچستان نے نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ڈرینیج اور سیوریج سسٹم اور دیگر منصوبوں کیلئے پچیس کروڑ روپے کے اسکیم کی منظوری دی ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرنیو ناؤن ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے اس پر بہت جلد کام شروع ہوگا، سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نیوٹاؤن ہاؤسنگ پراجیکٹ کے پایہ تکمیل کو پہنچنے والے فیز ون کے ترقیاتی منصوبوں اورشہید کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری کے نام سے منصوب گوادر سنگار ہاؤسنگ اسکیم میں سن سیٹ پوائنٹ کا بھی افتتاح کرینگے۔