کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں طوغی روڈ پر تیل گودام کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد عبدالرحمن اور عرفان سکنہ کاسی روڈ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافرادزخمی ہوگئے
![]()
وقتِ اشاعت : November 13 – 2020