کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،ضلعی پروفیشنل سیکرٹری چوہدری زبیر احمد مسیح اور سراج احمد سیاہ پاد نے گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں ممتاز قانون دان سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے جواں سال بھتیجے اور بی این پی کے ممبر احمد راجپوت کے چھوٹے بھائی وقار احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر۔
جناح ٹاون کوئٹہ میں ممتاز قانون ایڈوکیٹ سہیل احمد راجپوت کے گھر جاکر شہید نوجوان وقار احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کے لیے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کی جانب سے گہرے ہمدردی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غم اور مشکل کی گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر شریک ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہید وقار احمد راجپوت ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اس موقع لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ہی دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس واقعے میں ملوث تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور جنہوں نے اپنے جرائم کی تکمیل کے لیے ایک نہتے بیگناہ نوجوان کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا اس گروہ کی ایک مظبوط نیٹ ورک ہے جنہوں نے بہت سے بے گناہ لوگوں کو چوری ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا یہ جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کی معاف کرنے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ممتاز قانون دان ایڈوکیٹ سہیل احمد راجپوت اور انکے خاندان بلوچ قوم اور بلوچستان کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیاں ہے جنہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ انہیں مشکل حالات میں تن و تنہا چھوڑا جائیگا بی این پی اس واقعے میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔