|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2020

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وایم پی اے اے بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا برج عزیز ڈیم کسی صورت میں قبول نہیں کیونکہ نوشکی وچاغی کے عوام کے زیست وبقا کامسئلہ ہے برج عزیز ڈیم کی تعمیر سے نوشکی وچاغی کے قبائل کے لاکھوں ایکڑزرعی زمین بنجر ہوجائینگے جبکہ تاریخی جھیل زنگی ناوڑ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگا اورزیرزمین واٹرلیول مزید تیزی سے گرجائیگا جس سے مستقبل قریب میں لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس کر نکل مکانی پرمجبورہوجائینگے۔

انہوں نے کہا بورنالہ کی بارانی ریلے کی پانی سے نہ صرف چاغی ونوشکی قبائل کے لاکھوں ایکڑزرعی سیرآب ہوکرآباد ہوتے ہیں بلکہ زیرزمین پانی لیول بھی بڑی حدتک بلند رہتاآرہاہے انہوں نے کہاکہ بورنالہ کیراستے بارانی پانی کا ہزاروں سالوں کاراستہ ہے جس سے بارانی پانی ریلے کی صورت میں آکرچاغی و نوشکی کے مختلف قبائل کے زمینوں کوآبادکرتاہے۔

یہ سلسلہ ہزاروں سالوں سے ہیں مگربدقسمتی صوبائی حکومت بغیر کسی سوچ بچارکے کوئٹہ کوپینے کی پانی کی فراہمی کینام پرپشین کے مکام پربرج عزیز ڈیم تعمیر کرکے نہ صرف چاغی ونوشکی کے لاکھوں ایکڑ زرعی زمینوں کوویران غیرآبادکررہے ہیں بلکہ چاغی ونوشکی کے عوام کومستقبل میں پانی کی بوندبوند کامحتاج بناکرچولستان بنارہے ہیں انہوں نے کہاہم برج عزیز ڈیم کیخلاف اسمبلی فلور پرآواز بلندکرتیرہے ہیں۔

اور آئندہ بھی اس ظالمانہ منصوبہ کیخلاف آوازبلندکرونگا انہوں کہا ہم صوبائی حکومت سیایک مرتبہ پھراپیل کرتے ہیں کہ وہ برج عزیز جیسے ظالمانہ منصوبہ کے حوالے سے سوچ بچارکریں اورچاغی ونوشکی کے مستقبل کے ساتھ مت کھیلے برج عزیز منصوبہ کوفوری طور پر ختم کریں جس سے نو شکی وچاغی کی مستقبل میں بقاء کوخطرات لاحق ہونگے ایسا نہ ہو پہلے سے چاغی ونوشکی میں زیرزمین واٹرلیول حددرجہ کم ہوچکاہے صوبائی حکومت کی اس ظالمانہ منصوبے سے مستقبل میں پانی کی لیول مزید کم ہوکرچاغی ونوشکی کے عوام نقل مکانی پر مجبور نہ ہوجائیں۔