اوتھل: لسبیلہ یونیورسٹی کے تین اساتذہ کورونا وائرس کا شکار،کئی طلباء کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹراینڈمیرین سائنسز اوتھل کے فیکلٹی آف سوشل سائنسزاینڈمینجمنٹ کے دو اساتذہ،حارث غنی ولد عبدالغنی اورعلی حسن ولد محمد رضا جبکہ ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غوث بخش ولد داد بخش کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
جن کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جسکے بعد تینوں اساتذہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ان تینوں اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اب یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے کئی طلباء بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں جسکے باعث علاقے میں خوف وہراس پایا جارہاہے اوریہ اندیشہ بھی ظاہرکیا جارہاہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں تعلیمی عمل ایک مرتبہ پھر متاثرہوسکتاہے۔