کوئٹہ: محکمہ معدنیات بلوچستا ن نے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے 97کریش پلانٹ کے لائسنس منسوخ جبکہ 200نئے مائننگ لائسنس جاری کرد ئیے، محکمہ معدنیات ذرائع کے مطابق محکمہ معدنیات نے بلوچستان مائننگ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ شہر کے 97کریش پلانٹس اور ژوب میں مختلف معدنیات کی 47لیز کے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں جبکہ صوبے میں روزگار کی فراہمی۔
اور ریونیو میں اضافے کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے 146 پی ایل لائسنس اور 53مائننگ لیز کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نئے لائسنس اور لیز پر کام شروع ہونے سے ایک طرف ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقعے میسر آئیں گے تو دوسری طرف رائلٹی اور رینٹ کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے کا ریونیو بھی حاصل ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو بھی راغب کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔