کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موسم سرماکی پہلی بارش کیساتھ بجلی وگیس کا غائب ہونا حکمرانوں کی ناکامی ونااہلی کا ثبوت ہے سردی آتے ہی گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی نارواغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی سے پریشان حال عوام کی پریشانی ومشکلات میں بدترین اضافہ ہوا ہے حکومت نے مہنگائی میں کمی کی نہ عوام کوکوئی ریلیف دیا موجودہ حکومت عوام کیلئے بڑی مصیبت بن کر آیا ہے۔
حکومت واپوزیشن کو عوام کے مسائل وپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ایک بار پھر قوم پر مسلط ہونے،لوٹ مار کے کیسزختم کرنے اورذاتی مفادات کیلئے سابقہ حکمران پھر اکھٹے ہوگئے ہیں عوام کے مسائل کے ذمہ دارسابقہ وموجودہ حکمران ہیں جب تک لٹیروں کو قرارواقعی سزانہیں ملیگی اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں۔جماعت اسلامی حکمران اسٹیلشمنٹ کے سابقہ وموجودہ لٹیروں کابلاتفریق احتساب چاہتی ہے تاکہ قومی دولت برآمر ہوکر عوام کی حالت بدلنے پر خرچ ہوجائے۔
قوم عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ قوم نے سب چھوٹے بڑے جماعتوں کو آزمالیا ہے اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ پاکستان میں حقیقی اسلامی تبدیلی صرف جماعت اسلای ہی لاسکتی ہے۔ بلوچستان کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے جماعت اسلامی نکال سکتی ہے۔
بلوچستان کو سابقہ وموجودہ حکمرانوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔جماعت اسلامی سابقہ وموجودہ لٹیروں سے قوم کونجات دلائیگی جماعت اسلامی ہی ملک کی حقیقی ترجمان اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔
ہم نے اقتدار سے باہر رہ کر بھی ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ہر سطح پر بلاتفریق خدمت خلق،کفائر واسلام دشمن اقدامات کے خلاف جدوجہداور نفاذاسلام ہی ہماری پہچان ہے۔جماعت اسلامی قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے اسلامی نظام کاقیام چاہتی ہے تاکہ عدل وانصاف عام اور مسائل سے قوم کونجات مل سکیں۔