کوئٹہ: متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے کو ئٹہ میں گرین بس منصوبے اور لو کل بسوں کے لئے ٹرمینل کی جگہ نہ دینے کے سلسلے میں 25نومبر کو غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گرین بس منصوبہ لو کل بس ما لکان اور ڈرا ئیورز کو بے روزگا ر کر نے کے سوا کچھ نہیں۔ گزشتہ روز ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین محمد حنیف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونین کے عہدیدارں نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان میں گرین منصوبے کی مذمت کرتے ہو ئے منصوبے کو لوکل بسوں سے وابستہ افراد کو بے روزگار کر نے کی کی کو شش قرار دیا گیا اور تجویز پیش کی گئی کہ مو جو دہ صو با ئی حکمران اربوں روپے کی لا گت سے گرین بسوں کو چلا نے کی بجائے کوئٹہ کے شہریوں کو بنیا دی ضروریات کی فرا ہمی کے لئے اقداما ت اٹھا ئے کیو نکہ اس وقت عوام گیس اور پانی سمیت دیگر ضروریات کے لئے ترس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراؤں پر پیش آنے والے حادثات کے با عث بڑی تعداد میں انسانی جا نیں ضائع ہو رہی ہیں جس پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے مگر اس سلسلے میں خاطر خواہ اقداما ت ہو تے دکھا ئی نہیں دے رہے۔
انہوں نے مطا لبہ کیا کہ لوکل بسوں کے لئے شہر میں مناسب مقام پر ٹرمینل بنا یا جا ئے تا کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ میں گرین بس منصوبے کی تنسیخ اور لو کل بسوں کے لئے ٹرمینل کی جگہ اور ہما رے دیگر جا ئز مطا لبا ت کو فو ری طور پر نہ ما نا گیا تو ایسوسی ایشن 25نومبر سے غیر معینہ مدت کے لئے لوکل بسیں کھڑی کرنے پر مجبور ہوں گی۔