|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2020

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سردار عبدالرب نشتر ویلفیئر سوسائٹی کے سی ای او فیض اللہ خان کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ حقیقی قیادت ہمیشہ خلق خدا سے جڑی رہتی ہے، وہ نہ صرف علاقے کے عوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوتی ہے بلکہ ان کا پائیدار حل ڈھونڈنا ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

فیض اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی دوران گورنر بلوچستان کو ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاء کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم، صحت اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔گورنر یاسین زئی نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔