|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2020

خضدار: سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ شعبہ ہیلتھ کو ترقی دینے کیلئے بلوچستان حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام کوشسیں بروئے کار لائی جائے گی۔ خضدار میں ٹراما سینٹر کو فعال بنایا جارہا ہے ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی کمی کو دور بہت جلد ٹیچنگ اسپتال خضدار کو ادویات بھی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان نورالحق بلوچ نے دور خضدار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے لیبر اسپتال ٹراما سینٹر خضدار اور ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا دورہ کیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر شاہد رؤف، میڈیکل کالج خضدار کے پرنسپل منیر احمد بلوچ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی، پیرا میڈیکس کے عہدے دار منظور احمداور دیگر ان کے ہمراہ تھے ہیں۔

سیکریٹری بلوچستان نورالحق بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے سولر سسٹم کے لئے تین لاکھ روپے بھی دینے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ خضدار میں قومی شاہراہ پر واقع ہے ٹراما سینٹر کو بہت جلد فعال بنایا جائے گا۔ چونکہ ضلع خضدار قومی شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے اور یہاں پر حادثات پیش آتے رہتے ہیں جہاں ٹراما سنٹر کوا فعال ہونا انتہائی ضروری ہے اور اس سے کئی انسانوں کی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

جبکہ انتہائی شدید زخمیوں کو فوری طور پر علاج کی سہولت دی جاسکتی ہے۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خضدار میں واقع ٹراما سینٹر کو فعال بنانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان نور الحق بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال خضدار میں ادویات اادویات فراہم اڈاکٹرز ا پیرا میڈیکس اور اسٹاف کی کمی دور کی جائیگی۔

بلوچستان حکومت کی کوشش ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات دی جائیں اس حوالے سے عوام کی یہ اہم ضرورت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لیئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔