|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2020

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جی بی میں پری پلان دھاندلی کرائی جائیگی اور وہی بات آج درست ثابت ہوئی پی ڈی ایم جی بی میں ہونے والے عام الیکشن کے نتائج کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔

جی بی میں نگران سیٹ اپ الیکشن کمیشن نے ملکر حکومتی امیدواروں کو کامیاب کرایا رزلٹ پہلے ہی تیار تھی صرف پندرہ نومبر تک انتظار تھا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ہفتہ پیلے ہی یہ نوید سنائی کی الیکشن ہم جیت گئے ہیں جو کہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب وفاق اور صوبوں میں ہماری حکومت تھی تو ضمنی الیکشن کے ہر موقع پر عمران خان کہا کرتے تھے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتے ہوئے۔

الیکشن صاف شفاف نہیں ہو سکتے آج ہم وزیر اعظم سے سوال کرتے ہیں کہ اپکی پارٹی اور حکومت کے ہوتے ہوئے کہیں پر بھی صاف و شفاف الیکشن کیسے منصفانہ ہوسکتے ہیں اپ نے تو دھاندلی کے ریکارڈ قائم کر دہیئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے چیف سیکرٹری نگران وزیر اعلٰی گورنر جی بی سب حکومتی مشینری نے دن رات ایک کر کے اپنے سرکاری امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کیا۔

یہ مذاق الیکشن کو بیس کروڑ عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اسکے خلاف پی ڈی ایم بھر پور تحریک چلائی گی انہوں نے کہا کہ حکومت ویسے ہی دو تین ماہ کی مہمان ہے انھیں ہر صورت گھر جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کا جینا محال کر دیا گیا ہے نااہل حکومت کے بس میں ہوتا تو وہ سا نس لینے پر بھی ٹیکس لگادیتی انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم کو توڑنے کیلئے سارا زور لگا رہی ہے لیکن ہم ایک نظریئے کے تحت متحد ہوئے ہیں۔

حکومت کی اس حوالے سے ہر کوشش ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں بحالی جمہوریت ملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے اخری حد تک جانے کیلئے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں فوج کے خلاف نہیں بلکہ اسکا احترام کرتے ہیں لیکن ائین کے فریم ورک سے باہر کام سے بحیثیت ادارہ اسکا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے فوج نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اسی ہزار سے زائد شہادتیں دی ہیں جسپر پوری قوم کو فخر ہے۔