|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات جس شرمناک اور جانبدارانہ انداز میں مکمل کیے گئے وہ جمہوریت اور جمہوری نظام کے ماتھے پر بدنما داغ ہے ناقص حکومتی کارکردگی و نااہلیت کی وجہ سے حکمران جماعت عوامی اعتمادکھو چکی ہیں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوتا تو انہیں ایک سیٹ بھی نہ ملتی الیکشن کمیشن خودمختار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام منعقدہ سیرت خاتم الانبیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر صوبائی وضلعی رہنماں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والے راہزنوں کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے عوام کی حق رائے دہی کی آزادی کی جنگ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر لڑرہی ہیں۔

حکمرانوں اور پس پردہ قوتوں کا موجودہ عمل انتہائی شرمناک اور جمہوریت کش عمل ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنا جمہوریت اور جمہوری عمل پر حملہ تصور کرتے ہیں ان کے اس طرز عمل سے عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد اٹھ چکا ہیں کانفرنس میں جمیعت علمااسلام اور جمعیت طلبا اسلام کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔