کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ترقی کے نام پربلوچ وطن کی تقسیم قبول نہیں، مغرب، مشرق، شمال، جنوب جیسے الفاظ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہمیں لفظ جنوبی سے نفرت ہونے لگی ہے، ہم رابطے کی زبان میں کہنا چاہتے ہیں تا کہ سب کی سمجھ میں آئے،صرف بلوچستان اور اگر کوئی شخص کہتا ہے مغرب، مشرق، شمال، جنوب، ہم اس کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،ہمیں لفظ جنوب سے سازش کی بو آ رہی ہے۔