|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2020

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ مرکزی جوائنٹ سکریٹری میر نذیراحمد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ میر نظام الدین حاجی افتخار بلوچ حنیف بلوچ علی جان بلوچ راشد لطیف بلوچ اور دیگر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں پی ڈی ایم کی تحریک کا یہی مقصد ہے اور پنجگور کی سطح پر بھی پی ڈی ایم کو فعال کرینگے تاکہ پنجگور کی سطح پر منظم انداز میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرسکیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بھی تاریکیوں کا راج ہے یہ پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بارڈر سے رزق کا حصول ممکن بناتے ہیں۔

یہاں کے لوگوں کو نہ روزگار دیا جاتاہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات انہوں نے کہا کہ اب بارڈر کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے ترقیاتی اسکیموں کے نام پر عوام شدید مشکلات سے گزررہے ہیں اور فنڈز نکالنے کے بعد عوام کو اذیت ناک زندگی سے دوچار کیا گیا ہے سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے نام پر پنجگور کے لوگوں کو سانس اور دیگرمہلک بیماریوں میں مبتلا کیا جارہا ہے ہر طرف گردوغبار ھے انہوں نے کہاکہ عوام کا جان ومال عزیز ہے۔

کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست غیریقینی کا شکار ہے اور بی این پی نے پی ٹی آئی سے بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں اتحاد کیا تاکہ بلوچستان کے مسائل حل ہوسکیں مگر بلوچستان کے حقوق سے پی ٹی آئی نے روگردانی کی جس پر بی این پی نے الگ راہ اختیار کی ہے اور اب پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپوزیشن کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور پولیس انتظامیہ آمن وامان قائم کر نے میں ناکام ہیں۔

روز گاڑیاں چھیننے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کا نظام درھم برھم ہے انہوں نے کہا کہ بارڈر پر باڑ لگانے کا مقصد بارڈر کو مکمل بند کرنا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑے گا بلکہ سرحد کے دونوں پار قیام پذیر لوگ جن کی آپس کی رشتہِ داریاں ہیں ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ے گا انہوں نے کہا علاقے کے نام نہاد عوامی نمائندے اس اہم مسئلہ پر ایک بات تک نہیں کرسکتا۔

وزیر اعظم کے دورہ تربت میں پنجگو ر کے نام عوامی نمائندے کی غیر موجودگی سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی اہمیت ہی نہیں انہوں نے کہا کہ نام نہاد ٹھیکداروں کے زریعے پیسے ایڈوانس نکالے گئے اور پاور ہاوس کے ساتھ روڑ پی سی ون سے ہٹ کر بنایا گیا ہے کہیں 12 فٹ اور کئیں بیس فٹ ہے علاقے کا نمائندہ صرف مال بنانے کے لیے ہے عوام کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے۔

لوگ بیماریوں کا شکار ہیں اور اسپتال میں دوائی موجود نہیں صفائی کی صورت حال ابتر ہے ریاست عوام کے مال وجان کے تحفظ اور فلاح بہبود کے زمہ دار ہے مکران کے اضلاع میں پنجگور انتہاہی پسماندہ ہے انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے میونسپل کمیٹی تسپ کے پانچ کروڑ غلط کاموں پر لگا کر خرد برد کیئے گئے آن کی تحقیقات کی جائے عوام کا معاشی قتل عام کی ہورہا ہے۔

ایم ایم ڈی خرد برد کی ایک مشین ہے جس کے تمام بجٹ خرد برد ہورہا ہے اور بلڈوزر زمینداروں کی بجائے ٹیھکیدار وں کے کاموں پر لگا کر ماہانہ لاکھوں روپے خرد برد کئے جارہے ہیں۔