|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈڈ حکومت کی ترجیحات بلوچستان میں گڈ گورننس ہے ہی نہیں جو عوام کے ووٹ کے بجائے سلیکٹ ہوکر آتے ہیں تو ان کی ترجیحات عوام نہیں بلکہ کچھ اور ہوتی ہے کیچ کے اساتذہ کو بلاجواز برطرف کرنا سلیکٹڈڈ حکومت کی تعلیم سے متعلق ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔

کیچ کے اساتذہ اپنے برطرفی کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج پر ہے اور اب بھوک ہڑتال تک نوبت پہ پہنچ گئی ہے لیکن سلیکٹڈڈ حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیتی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس شدید سردی میں برطرف مرد و خواتین اساتذہ اپنے مستقبل اور بال بچوں کی روزی روٹی کیلئے سراپا احتجاج ہے حکومت وقت بار بار ان کو نہ نبھانے والے وعدے کرتا ہے جس پر افسوس کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ برطرف اساتذہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور سلیکٹڈڈ سرکار اپنی تعلیم دشمن اقدامات سے گریز کریں۔