|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں اجتماعی ترقی کیلئے کوشاں ہے صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے,امن و امان کی بحالی سے معیشت ترقی کی سمت پر گامزن ہونا شروع ہو جاتی ہے. پائیدار ترقی کیلئے خوشگوار ماحول کا ہونا ضروری ہوتا ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے. وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ کرونا وائرس کے باوجود ترقیاتی اقدامات کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

کرونا وائرس کی حالیہ لہر پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنے ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے. اس حوالے سے عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک اجتماعی مسلہ ہے۔

جس کا حل احتیاط اور احتیاطی تدابیر اپنانے میں ہے. وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کی ترقی و خوشحالی سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے.اسی طرح تمام اضلاع میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں تاکہ حکومت اور عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں۔