|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2020

کوئٹہ : گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کیخلاف سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشیوں کا احتجاج،برما ہوٹل کے قریب سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگاڑیوں کی لمبی قطاریں تفصلات کے مطابق گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف بڑی تعداد میں مرد و خواتین شہریوں نے احتجاجاً برماہوٹل کے قریب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا

جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سریاب کے گردونواح میں گیس پریشر بالکل نہیں ہے اور بچے بوڑھے بیمار ہو رہے کئی دفعہ اعلیٰ حکام کو آگاہ کیاگیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ کیاگیا تو سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرینگے۔