|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2020

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سرکاری و نجی دفاتر, ٹرانسپورٹ, شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار
ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگیصوبے کے تمام تفریحی مقامات 6 بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہشاپنگ مالز, مارکیٹ, شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ,کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں لاک ڈاون کیا جائیگا تعلیمی اداروں کے بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا