|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2020

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی خان ہاؤس پٹیل باغ منعقد ہوااجلاس میں تنظیمی امور اسد خان اچکزئی کی اغواء صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق غور وخوض ہوااجلاس میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے موقع پرپشین میں کامیاب عظیم الشان جلسہ عام کے انعقادپر پارٹی کارکنوں پشتون اولس بنیادی یونٹوں تحصیل وضلع تنظیموں صوبائی مرکزی پارلیمانی پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کی امین جماعت کی حیثیت سے پارٹی شہداء ملی مبارزین اکابرین زبان وکلتورکیایام قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پرجوش انداز سے مناتے رہیں گے۔

یہ تمام تر کریڈیٹ ایک فعال ومنظم تنظیم کی مرہون منت ہے جس کی داغ بیل فخرافغان باچاخان نے پشتون افغان تاریخ میں پہلی بار رکھ دی اجلاس میں اس امر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران تین کامیاب جلسوں کاانعقاد فعال و منظم تنظیم کی کارکردگی کی عکاس ہے قلعہ سیف اللہ جلسہ کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جلسہ عام میں بھر پور نمائندگی۔

اور اب کی بار پشین تاج لالافٹبال گراؤنڈ میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے موقع پر اجتماع قابل اطمینان ہے اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی اسی تنظیمی ربط کو بروئے کار لاتے ہوئے فعال ومنظم انداز میں ذمہ داریوں کو بروقت سر انجام دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں اس عہد کااظہا کیا گیاکہ عوامی نیشنل پارٹی ملک میں جمہور کی حکمرانی جمہوریت کی بحالی آئین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حقیقی سیاسی جماعتوں کے سنگ ماضی کی مانند رہنما کردار ادا کرتی رہے گی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی اغواء اورتاحال عدم بازیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈر سے ان کی پوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔