|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2020

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وچیئرمین کیوڈی اے بشریٰ رند نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت وسمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت اثرات جلد رونما ہونگے۔صوبائی حکومت تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور تر قیاتی منصوبوں کی بروقت اور تیزترتکمیل سے عوام کی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آنے کے علاوہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبد یلیاں رونما ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ اورسیاحتی مقامات کو پرکشش بنانے کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ جس سے عوام کو تفریحی سہولیات میسر آنے کے علاوہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

سیاحت کے شعبے کی ترقی اور فروغ سے صوبے کی معیشت صورتحال میں بہتری اور خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیار کے مطابق بروقت تکمیل کویقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدمات کئے جارہے ہیں تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل پر عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔