|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2020

تربت: ملا عمر ایرانی تربت میں پولیس کی فائرنگ سے دو بیٹے سمیت ہلاک۔ ایرانی حکومت کو متعدد مقدمات میں مطلوب ملا عمر ایرانی منگل کی شام گئے سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک کردیے گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ملا عمر ایرانی کے دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوگئے۔ تینوں کی لاشیں پولیس نے ضروری کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیں۔

جہاں ان کے ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔اطلاع کے مطابق ملا عمر ایرانی حکومت کو مختلف مقدمات میں کافی عرصے سے مطلوب تھا، ایران میں ان کے ایک بھائی کو پھانسی دی گئی تھی اور دوسرا بھائی ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوا تھا۔ ایرانی حکومت نے ملا عمر کے سر کی کروڑوں روپے قیمت بھی مقرر کررکھی تھی۔ ایران سے فرار ہونے کے بعد وہ کچھ عرصے سے تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن میں رہائش پزیر تھے۔

یاد رہے کہ 2010 کو ضلع کیچ کے علاقے کلاھو میں ان کی رہائش گاہ پر ایرانی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس میں ان کا بھائی ہلاک جبکہ خود وہ بال بال بچ گئے تھے حملے میں ان کی رہائش گاہ کو سخت نقصان پہنچا تھا۔