|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020

ڈی ایچ اے کوئٹہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔سائیکلنگ ریس 50 کلومیٹر کی مسافت پر محیط تھی جس کی ابتداء زیارت کراس سے ہوئی، جو براستہ کچلاک بائی پاس، ڈی ایچ اے کوئٹہ سائٹ، بلیلی پر اختتام پذیر ہوئی۔
مقابلے میں 50 سے زائد مقامی اور ملکی سطح کے سائکلسٹس نے حصہ لیا

ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جانب سے تمام شرکاء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل سائیکلنگ کٹس اعزازی طور پر دی گئیں اور کوچز حضرات کو ٹریک سوٹس فراہم کیے گئے۔ مقابلے میں کامیابی پانے والے شرکاء کے لیے انعامی رقم بھی مختص کی گئی ہے جو کہ آئندہ چند دنوں میں منعقد ہونے والی ایک بڑی تقریب میں دی جائے گی۔
تمام شرکاء نے ڈی ایچ اے کوئٹہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے احسن قدم ہے۔
کامیابی پانے والے خوش نصیب کھلاڑیوں کو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ، بریگیڈیر جناب شہزادہ شاہد نواز کی جانب سے طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔
صحافی برادری سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ، برگیڈیر جناب شہزادہ شاہد نواز نے آگاہ کیا کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ کی ہمیشہ یہ کاوش رہی ہے کہ نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور آج کی یہ سرگرمی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے گی۔

مقابلے میں عبد الحمید طلائی تمغہ حاصل کر کے اول نمبر پر رہے۔
کفایت للہ دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کے تمغے کے حقدار قرار پائے
اور غلام مصطفی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔