|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020


کوئٹہ: جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان مدنی صدیقی نے کہاہے کہ نواں کلی کوگیس کاپریشرعارضی طورپربحال کیاہے جب کہ مستقل حل کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں کچھ وقت لگے گا،ان خیالات کااظہارانہوں نے نواں کلی اتحادی کمیٹی کے وفدکے ساتھ ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،
وفدنے جی ایم گیس کونواں کلی ،سرہ غڑگئی،کوتوال اورمضافاتی علاقوں میں حالیہ بارش اورسردی کی وجہ سے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپریشرکی کمی،نواں کلی کومستقل گیس پریشرکی بحالی ،زرغون گیس پائپ لائن کے ساتھ ملانے سمیت دیگرمسائل سے آگاہ کیااورسردی کی شدت کومدنظررکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیاجس پرجی ایم گیس نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ نواں کلی اورمضافات میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرگیس پریشرکی کمی سمیت دیگرمسائل ہرسال بڑھ رہے ہیں
جب کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے،قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے نواں کلی اتحادی کمیٹی کی درخواست پرفوری طوردوکروڑروپے ریلیزکردیئے لیکن پائپ لائن بچھانے میں وقت لگے گاجس کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جب کہ ہنگامی بنیادوں پرنواں کلی،سرہ غڑگئی اورکوتوال کے لئے گیس پریشرکوبحال کردیاہے،مزیداقدامات بھی اٹھائے جائیں گے،
نواں کلی اتحادی کمیٹی نے نواںکلی ومضافاتی علاقوں کی گیس پریشربحال کرنے پرجی ایم گیس مدنی صدیقی کاشکریہ اداکیااوراپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی جس پرجی ایم گیس نے وفد کوخراج تحسین پیش کیاکہجو علاقائی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے،وفدمیں عنایت اللہ کاکڑ،حاجی نورگل خلجی،نذیربازئی،عبدالجبارپشتون، حاجی اسلم خان،قائم خان ایثار،محمدیارخان سلیمان خیل،فضل محمدخلجی،نبی جان ودیگرموجودتھے۔