|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2020

گنداواہ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات دینا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر کا بھی فرض بنتا ہے مریضوں کو بہتر ادویات فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آر ایچ سی جھل مگسی میں دیے گئے سولر پلانٹ سسٹم کے افتتاح کرنے کے موقع پر میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی جھل مگسی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر اسلم خان مگسی اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے انھوں نے آر ایچ سی جھل مگسی کے تمام شعبوں کا معائینہ کیا اور کہا کہ صحت کے شعبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اور ڈاکٹروں کو بھی ہدایت کی عوام کو بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت فراہم ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اور ڈی ایچ او آفس کیلئے ٹینڈر ہوچکا ہے بہت جلد کام شروع ہوگا انھوں نے کہا عوام کو سہولیات دینا میر ی اولین ترجیحات میں شامل ہے انھوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی کی ترقی سے خوشحالی آئے گی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پورے بلوچستان کے اضلاع میں یکساں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے بلوچستان ترقی کی راہ گامزن ہوچکا ہے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زیادہ تر تعلیم اور صحت پر توجہ دے رہی ہے۔

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی اور محکمہ صحت میں بہتر ین سہولیات فراہم کررہے ہیں جس سے عوام مستفید ہوسکے۔صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا کہ جھل مگسی گنداواہ کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر کام کررہے ہیں۔

جھل مگسی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں تاخیر یا غیر معیاری کام ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے آر ایچ سی جھل مگسی کے تمام ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر احتیاطی تدابیر سختی سے عمل کیا جائے صحت ایک نعمت ہے ہمیں چایئے کہ کورونا کیلئے بتائے ہوئے تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے۔