|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان میں سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز کا آغاز ہوگیا۔ جو تقریبا ڈیڑھ سال سے آرڈرز کے شدت کے ساتھ منتظر تھے۔ان خیالات کا اظہار سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے مرکزی صدر رحمت اللہ یاسین زئی، نائب صدر گل مینگل، جنرل سکیٹری مقبول احمد راہیجہ اور سکیٹری اطلاعات سعداللہ سعدی نے کیمپ کے شرکا سے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سی ٹی ایس پی امیدواروں کی بالآخر قمست جاگی اور سب پہلے خوش قسمت چار اضلاع کا اپروول جاری ہوا۔ پہلے مرحلے میں آواران اور جھل مگسی سمیت 4 اضلاع کے امیدواروں میں آرڈرز کی تقسیم ہوگی۔ سیکرٹری محکمہ تعلیم کا اعلان جبکہ اس حوالے سے 20 اضلاع کی لسٹیں مرتب کی گئی ہیں باقی اضلاع کے امیدواروں کو بھی جلد تعیناتی آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔