|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں فائن آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ رکارڈ کیاگیاجس کے بعد شہر میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ کوئٹہ میں فائن آٹیکے20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے کامزید اضافہ رکارڈ کیاگیاہے جس کے بعد شہر میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے کوئٹہ میں رواں ماہ کے دوران فائن آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہواہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں آٹے کے20کلو کاتھیلا 1240روپے میں فروخت کیاجارہاتھا دوسری جانب بلوچستان میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 950روپے مقرر کی گئی ہے تاہم آٹے کی قیمت کے حوالے سے سرکاری نرخنامہ یکسر نظرانداز کیاجارہاہے اور حکومت اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180سے بڑھ کر 200روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح شہر میں مرغی،بکرے اور گائے کے گوشت کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔مارکیٹ ذرئع کے مطابق کوئٹہ میں رواں موسم سرما کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک ساتھ 20روپیکامزید اضافہ ہوا ہے، فی درجن قیمت 200روپے تک پہنچ گئی ہے اسی طرح مرغی، بکرے، گائے کے گوشت کی فروخت میں سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 360روپے تک میں فروخت کیاجارہاہے، بکر ے کاگوشت 1100سے1200روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہاہے، گائے کابغیر ہڈی کا گوشت 600سے650روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہاہے سرکاری طور پر بکرے کاگوشت 850روپے اورگائے کا گوشت 480روپے فی کلو مقررکیاگیاہے۔