|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام ہے عوام کی طاقت پر مکمل یقین رکھتی ہے قیام پاکستان کے بعد جمہوری طرز حکمرانی کو ہی ملک کی بنیاد قرار دیا لیکن بدقسمتی سے آمرانہ عزائم کی بدولت جمہور کی حکمرانی اور آئین و قانون کی بالادستی کو روندھا گیانیشنل پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی کا واحد راستہ حقیقی جمہوریت کے فروغ کو سمجھتی ہے۔

کوئٹہ کے عوام لاتعداد نمائندگی کے ہوتے ہوئے بے یارومدگار ہے پارٹی تنظیم عوام میں رہے اور ان کو باور کرائیں کہ مسائل کا حل فکری و نظریاتی بنیادوں پر مستحکم سیاسی جماعت ہی کرسکتی ہے جو صرف نیشنل پارٹی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئر دوستوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ‘مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بلوچستان اسلم بلوچ‘ ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ‘چیئرمین گہرام بلوچ‘ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ‘ممبر ورکنگ کمیٹی قیوم سجن‘ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی‘کامریڈ غفار قمبرانی انیل غوری عارف دہوار‘ فدا بلیدی سمیت دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28 نومبر کو ضلع کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالخلافہ ہونے کی باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے گیس بجلی پانی کیلیے روز مرد و خواتین احتجاج کرتے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو حقیقی نمائندگی فراہم کرانے کیلیے پارٹی کارکن عوامی رابطہ کے ذریعے عوام سے جوڑے رہے۔

اور ان کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم میں شامل کرنے کیلیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے قائدین نے کہا کہ سیاسی عمل سے مخالف ملکی سیاست کو طوفان بدتمیزی،غیر اخلاقی پن اور گالم گلوچ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔تاکہ عوام کا حقیقی سیاست سے اعتماد اٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی جمہوری عمل کی بقا کی جدوجہد کررہی ہے۔ پی ڈی ایم کے تحریک اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے۔جو ملک میں جمہوریت کے قیام کو یقینی بنائے گی۔