|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میگا کرپشن کیس میں نامزد ملزم سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی سالی نے برآمد شدہ سونے کی ملکیت کے حوالے سے عدالت میں بیان قلمبند کر وا دیا۔ پیر کو بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے کی سماعت میں سابق مشیرخزانہ میر خالد لانگو اور سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب بلوچستان کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر ضمیر چھلگری پیش ہوئے سماعت کے موقع پر کیس میں نامزد ملزم سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی اہلیہ کی بہن فریدہ تاج بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئیں اور،ان کا بیان قلمبند کیاگیا،،،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے چھاپے کے دوران برآمد کردہ سونا میرا ہے، میں نے اپنے سونے کی رسیدیں بھی نیب کے حوالے کردی ہیں،، بعدازاں میگا کرپشن کیس میں حتمی بحث کیلئے سماعت 10دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔