|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2020

اوتھل: لسبیلہ میں پانچ غیرمقامی افراد کی لوکل،ڈومیسائل منسوخ کردی گئیں،مزید 120افراد کی لوکل،ڈومیسائل جعلی ہونے کا اندیشہ،لسبیلہ میں غیرقانونی اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل جاری نہیں کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیولسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے عدالت عالیہ کے حکم کیمطابق لوکل سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کے تصدیقی مرحلے میں پانچ جعلی لوکل۔

ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردیئے گئے ہیں اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمدبلوچ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ منسوخ کی جانے والی پانچوں لوکل،ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کا کوئی ریکارڈ ضلعی دفتر میں نہیں تھا۔

جس بناء پر یہ پانچوں لوکل،ڈومیسائل منسوخ کردی گئی ہیں انہوں نے مزید نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے لوکل،ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کیلئے اخبارات میں اشتہارات دیئے تھے لیکن تاحال 120افراد نے ضلعی انتظامیہ سے اپنی لوکل،ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق نہیں کرائی انہیں تیسری باربذریعہ اشہتاراطلاع دی جائیگی اگرمتعلقہ لوکل ڈومیسائل ہولڈرز نے تصدیق نہیں کروائی تو انکی بھی لوکل،ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردی جائیں گی۔