کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بطور پشتون وطن کی محافظ اور ذمہ دار جماعت قوم اور وطن کو درپیش مصا ئب ومشکلات سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ ان کے تدارک کیلئے طویل صبر آزما جدوجہد کے دوران بالادست طبقے اور انکے پروردہ قوتوں سے نبرد آزما ہے اس پر خارراستے میں کارکنوں سے لیکر قائدین تک نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جلاوطنیاں ٹارچر سیلوں میں اذیتیں برداشت کئے گئے۔
لیکن وطن کی ننگ و ناموس پر کبھی آنچ آنے نہیں دیااس جدوجہد میں زمانہ طالبعلمی سے لیکر مرتے دم تک عزیز ماما ناقابل فراموش کرداررہا ہے جنہوں نے آسودہ خوشحال زندگی کو خیرباداور پر خطرراستے کا انتخاب کیااور آخری سانسوں تک قومی واک واختیارکے حصول کیلئے جہد کرتے رہے اورکبھی بھی اس پر پشیمان اور نہ ہی مفادات ومراعات کا شکار ہوئے۔
ان کی گیارھویں برسی کے سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں ان کی لازوال قومی سیاسی ادبی جہد کے اعتراف کے طور پر یاد ریفرنس منعقد کیا جائیگا جس میں پارٹی کے صوبائی مرکزی پارلیمانی رہنما انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا خدائی خدمت گار ٹرسٹ کے صوبائی سالار اعلی شاجہان آغا تحصیل جنرل سیکرٹری سید اشرف آغا نے باچاخان مرکز حرمزئی میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعزیز ماما کی گیارھویں برسی تیاری بارے غور وخوض کیا گیا۔
دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ باچاخان مرکز پشین میں منعقد ہوا اجلاس میں 3دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ ممتاز قوم پرست وطن دوست ادیب لیکوال عزیز اللہ خان عزیز ماما کی گیارھویں برسی کے موقع پر یاد ریفرنس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تینوں حلقوں کے صدور سیکرٹریز کو اپنی اپنی اجلاس منعقد کرنے اور بھر پور شرکت کی تاکید کی گئی۔
اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ عزیز اللہ ماماکو پشتون قومی تحریک میں نمایاں مقام حاصل ہے وہ ایک متحرک باکردار زیرک رہنما کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اس موقع پر پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریفرنس میں بھر پور پورشرکت کو یقینی بنائیں