|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے حالیہ 50 اسامیوں پہ بھرتی کے عمل پہ سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ایک مافیا سرگرم عمل ہے۔

ان کا کام بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن، اقربا پروری، اور تعصب پر مبنی تعیناتیاں کرنا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاے گا خدشہ ہے کہ باقی 250 اسامیوں پہ بھی تعیناتیاں اپنے منظور نظر لوگوں کو دے کر قابل اور محنتی افراد کی حوصلہ شکنی کرینگے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سلیکشن بورڈ کے کہی افراد جاوید اقبال کے تعینات کردہ افراد ہے گزشتہ ادوار میں بھی انہیی افراد نے پیسے لے کر قابل و حقددار افراد کی حق طلفی میں ملوث افراد کو پھر سے سلیکشن بورڈ میں شامل کرنا بلوچ فوبیا ہے۔

بلوچ کو دیوار سے لگانے کے کوشش کے خلاف طلباء تنظیموں سے رابطہ کرکے تحریک چلائیں گے اور ان اسامیوں پہ غیر قانونی تعیناتیاں روکنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔