نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ کورونا سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے علماء کرام عوام میں شعور بیدار کریں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے دین اسلام کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے شعور آگاہی کے حوالے سے علماء اپنے خطبات میں عوام کو درس دیں ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
مساجد میں اجتماعیت کے موقع پر نمازیوں میں فاصلہ رکھیں اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام مولانا عبدالواحد زہری مولوی روستم خان نورانی علامہ تجمل عباس مولانا محمد داؤد نقشبندی حافظ صاحب علی۔
تنیہ شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی سید گل شاھ سیاسی رہنما میر غلام نبی عمرانی میر صفدر خان عمرانی میں شرکت تھے کمشنر عابد سلیم قریشی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے علماء کرام لوگوں میں شعور بیدار کریں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم ہو سکے مساجد میں نماز کے دوران فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
کورونا کا مکمل علاج تاحال دریافت نہیں کیا جاسکا ہے اس لئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل کرنا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی اس جانب گامزن کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اس مہلک وبا سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داریاں بنتی ہیں کہ ہم کورونا سے خود ہی کو بھی محفوظ رکھیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس سے محفوظ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ذرا سی بے احتیاطی کسی سانحے کا سبب بن سکتی ہے اس لئے اس قومی فریضے میں علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اجلاس میں علماء کرام نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو یقین دیہانی کرائی کہ علماء کرام اس قومی فریضے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔