|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

کوئٹہ: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کے زیر اہتمام بی ایس او کے 53 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا جسکے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ تھے پروگرام میں بی ایس او پجار و نیشنل پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ، بہاولپور زون کے آرگنائزر نوید بلوچ،نیشنل پارٹی جعفرآباد کے نائب صدر میر غلام نبی رند۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری استاد مومن خان جمالی اوستہ محمد زون کے صدر احسان بلوچ،عرفان بلوچ، اعجاز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او طلباء کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جسکے رہنماؤں نے بلوچستان کے حقوق اور طلباء کے تعلیمی مسائل کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بنی ہے بی ایس او کے شہدا کو یوم تاسیس کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں اس تنظیم اور بلوچستان حقوق کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او ایک مضبوط نظریے کے ساتھ تعلیم دوست منشور پر کام کر رہی ہے بی ایس او نے ایک نرسری کا کردار ادا کرکے بلوچستان میں عظیم لیڈر پیدا کئیے ہیں بی ایس او کے پلیٹ فارم سے طلباء بہتر انداز میں اپنی آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایس او نوجوانوں میں سیاسی شعور پیدا کرنے میں اولین درجے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید نعیم بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کے قیام سے لے کر آج تک اس سے جْڑے کارکنوں نے مختلف مشکلات کا سامنا کیا لیکن آج بھی بی ایس او کے کارکن فخر کے ساتھ اس سرخ جھنڈے تلے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری حکومت ہی نہیں جسکی وجہ سے آج طلباء و ہر مظلوم طبقے کا استحصال ہورہا ہے اس طرح کی غیر حکومتوں کا مقابلے کرنے اور اس کٹھن حالات میں نوجوانوں بھر پور طریقے سے بی ایس او کے ساتھ جْڑ کر سیاسی شعوری حوالے سے بیدار ہونے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کے لئیے نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت نوجوانوں کو سیاسی شعور حاصل کرنے سے دور رکھا جارہا ہے تاکہ طاقتور قوتیں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی رہیں اور ہمیں اپنے حقوق کا بھی پتہ نہ ہو اس لئے یہ ضروری ہے کہ نصابی تعلیم کے ساتھ طلباء میں سیاسی بیدارگی کی اشد ضرورت ہے جسکا بہتر پلیٹ فارم بی ایس او ہے۔