کوئٹہ: پچیسویں بائینئل انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس آج سے کوئٹہ میں منعقد ہورہا ہے کانفرنس 29 نومبر تک جاری رہے گا، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیڈیاٹرک کانفرنس کے موقع پر پاکستان پیڈیاٹرک ایسو سی ایشن کے نؤ منتخب صدر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر (بلوچستان) آج باقاعدہ اپنی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائینگے اس موقع پر کوئٹہ میں جاری پچیسویں بائی اینول پیڈیاٹرک کانفرنس کا باقاعدہ۔
افتتاح گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کرینگے 29نومبر تک جاری رہے گا اس انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین اطفال مختلف بیماریوں اور انکی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے اظہار خیال کرینگے۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسیشن پاکستان نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر اور پی پی اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو نے پی پی اے بلوچستان کی جانب سے ملک بھر سے آئے ہوئے۔
ماہرین امراض اطفال کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی شعبہ اطفال کے ماہرین شرکت کرینگے اسکا کوئٹہ اور بلوچستان میں انعقاد ہمارے لئے باعث فخر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے ہیلتھ پروفیشنلز بالخصوص ماہرین اطفال کو اس کانفرنس کے انعقاد سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ کانفرنس کوئٹہ اور بلوچستان کا ایک مثبت چہرہ ملک بھر کے مندوبین کے سامنے لانے میں مدد گار ہوگی اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسیشن ملک بھر میں اور بالخصوص بلوچستان میں ماہرین اطفال کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔