|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا رہائشی قرض داروں کے غیر انسانی و اخلاقی تشدد کا شکار ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قمر بھٹی مسیح کی انتہائی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد قمر بھٹی کو برہنہ کرکے اسے تشدد و غیر اخلاقی عمل کا نشانہ بنا رہے ہیں ویڈیو میں دیکھا و سنا جاسکتا ہے کہ نامعلوم اسم شخص قمر بھٹی کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے اور اسے لاہور کی مرچوں کا مزہ چکانے کا کہہ رہا ہے.

قمر بھٹی جوکہ پیشہ کے اعتبار سے سینٹری ورکر ہے اور کوئٹہ کے کسی مقامی مسیحی لوگوں سے ادھار پیسے لے رکھےرکھے تھے۔ کورونا کے پیشِ نظر حالات ناساز ہونے کیوجہ سے ادھار لی گئی رقم طے کردہ وقت پر ادا نہ کر سکا جس پر سُود پر پیسے دینے والوں نے ذہنی و جسمانی ازیت پہچانے اور قتل کی غرض سے شدید تشدد بھی کیا۔

مذکورہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص قمر بھٹی نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو بیان نہیں کرسکتا قمر بھٹی نے حکام بالا سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے.